Live Updates

تحریک انصاف کا نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

حتمی فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا،مسلم لیگ نواز عدلیہ اور ریاستی اداروں پر حملوں کی مرتکب ہوئی، شاہ محمود قریشی /شفقت محمود

جمعہ 11 اگست 2017 22:28

تحریک انصاف کا نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تاہم اس حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے ۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نواز شریف کی تقاریرکے متن کا جائزہ لے رہی ہے ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گجرات اور جہلم میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری نااہلی کا فیصلہ 20 کروڑ عوام کی توہین ہے۔ قوم ججز سے پوچھے میرا قصور کیا ہے ۔ 5 ججز نے مجھے نہیں 20 کروڑ عوام کو نااہل کیا ہے، دوسری جانب تحریک انصا ف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے اسلا م آبادمیں ایک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز عدلیہ اور ریاستی اداروں پر حملوں کی مرتکب ہوئی۔

(جاری ہے)

عدلیہ پر حملہ کرکے نواز شریف جمہوریت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ریلی جب راولپنڈی سے گزری تو شرکاء میں عدلیہ مخالف پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے فرد کی عدلیہ پر تنقید اور آئین سمیت ملک کے دیگر اداروں کی توہین تشویش ناک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات