وزیراعلیٰ شہبازشریف کا صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 11 اگست 2017 22:22

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی والدہ کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے والدہ کے انتقال پر ملک ندیم کامران اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میںلواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔