مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے مفادات کی خاطر معصوم جانوں کو روندھنے سے بھی گریز نہیں ..
تازہ ترین : 1
مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے مفادات کی خاطر معصوم جانوں کو روندھنے سے بھی ..

مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے مفادات کی خاطر معصوم جانوں کو روندھنے سے بھی گریز نہیں کرتی: عزیز الرحمن چن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ریلی میں بچے کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے اور اُس سے زیادہ افسوس ن لیگی قیادت پر ہے جو ننھی جان کو چیونٹی کی طرح روندھتے ہوئے آگے گزر گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے مفادات کی خاطر معصوم جانوں کو روندھنے سے بھی گریز نہیں کرتی ماڈل ٹائون کے واقعہ کے بعد ا س واقعہ نے ن لیگیوں کی بے حسی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں 14 قتل اور 90 زخمی ہوئے حکومت نے خود جوڈیشل انکوائری کروائی اپنے خلاف آنے پر آج تک اُس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور اُس پر مزید ایک انکوائری کمیٹی بنا دی گئی انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے مدعی آج ملزم بنے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگی آزاد پھر رہے ہیں لیکن اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے آج نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے اس طرح ن لیگیوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔ معصوم جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے۔ آہستہ آہستہ سب اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:18:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں