لالہ موسی میں اسکواڈ کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت، نوازشریف کا مرحوم کے اہلخانہ سے ملنے جانے کا اعلان

جمعہ 11 اگست 2017 20:49

لالہ موسی میں اسکواڈ کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت، نوازشریف کا مرحوم کے اہلخانہ ..
گوجرانوالہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ریلی کے دوران لالہ موسمی میں پولیس کے اسکواڈ کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر نوازشریف نے بڑا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کے دوران نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج جی ٹی روڈ پر ہونے والے بچے کی ہلاکت کا بہت دکھ اور افسوس ہے تاہم راستے میں اس حادثے کی وجہ سے انکا ایک ننھا کارکن اللہ کو پیار ہوگیا ہے تاہم انکی تحریک کا یہ پہلا کارکن شہید ہوا ہے جس پر وہ بہت افسردہ ہیں۔ مزید یہ کہ نوازشریف نے کہا کہ وہ خود اس کارکن کے گھر جائیں گے اور اس کے اہلخانہ کے لیے جو بھی مدد ہوسکی وہ بھی کرونگا۔

متعلقہ عنوان :