عوام ووٹ دیتے ہیں وہ ووٹ کی حرمت کوپاؤں تلے روندتے ہیں، محمد نوازشریف

سازش کرنے والوسنو!میں چین سے بیٹھنے والا نہیں ہوں،کوئی کرپشن کاداغ نہیں، پوچھوکہ نوازشریف کورسوائی کے ساتھ کیوں نکالا گیا؟ جلد اپنا پروگرام دوں گا کیا میرا ساتھ دوگے؟حادثے میں میری جدوجہد کا ایک کارکن شہید ہوگیا بڑا افسوس ہوا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کاگوجرانوالہ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 20:49

عوام ووٹ دیتے ہیں وہ ووٹ کی حرمت کوپاؤں تلے روندتے ہیں، محمد نوازشریف
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہاہے کہ عوام ووٹ دیتے ہیں وہ ووٹ کی حرمت کوپاؤں تلے روندتے ہیں، سازش کرنے والوسنو!میں چین سے بیٹھنے والا نہیں ہوں،پوچھوکہ نوازشریف کوبڑی رسوائی کے ساتھ کیوں نکالاگیا؟ جلد اپناپروگرام دوں گاکیامیراساتھ دوگے؟حادثے میں میری جدوجہد کاایک کارکن شہیدہوگیابڑاافسوس ہوا۔

انہوں نے آج گوجرانوالہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ نے میرافقیدالمثال استقبال کیاہے نوازشریف زندگی بھرنہیں بھولے گا۔آپ نے بہت مجھے محبت اور پیاردیاہے۔پہلے بھی کئی بارگوجرانوالہ میں آیالیکن جوپیارآج دیااس کی مثال نہیں ہے۔میں خوش نصیب ہوں کہ گوجرانوالہ کے عوام نوازشریف کواتناپیارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کومعلوم ہے کہ جب ججزبحالی تحریک کیلئے لانگ مارچ کیاجیسے ہی گوجرانوالہ پہنچے توجج بحال ہوگئے۔

کارکنان نے لویونوازشریف کے نعرے لگائے ۔نوازشریف نے جواب میں کہاکہ آئی لوؤٹو۔انہوں نے کہاکہ میں آج آپ کویہ بتانے آیاہوں کہ میں لاہورجارہاتھا۔آپ لوگوں نے مجھے اپنے ووٹ سے وزیراعظم بنایاتھالیکن آج ان لوگوں نے مجھے کاغذوں میں نکال دیا۔آپ کے دلو ں سے نہیں نکال سکے۔انہوں نے کہاکہ میرامقصد وزیراعظم بننانہیں ہے۔میرامقدمہ گوجرانوالہ کے عوام کی عدالت میں ہے کیونکہ پاکستان کے وارث عوام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اس لیے نکالاگیاکہ پاکستان کی روشنیاں واپس آرہی تھیں،لوڈشیڈنگ کوخیربادکہہ رہے تھے۔پاکستان ترقی کررہاتھا۔کارخانے چلنے شروع ہوگئے،بے روزگاری ختم ہوناشروع ہوگئی۔موٹرویزہائی ویزبڑے زوروں سے بن رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن قائم ہورہاتھا۔دنیا پاکستان میں امن کوتسلیم کررہی تھی۔یہ لوگوں کوبرداشت نہیں ہوا۔

دھرنے شروع ہوگئے۔یہ سوچاجارہاتھاکہ اگرنوازشریف کامیاب ہوگیاتوپھرنوازشریف کی حکومت آجائے گی۔پاکستان میں بدحالی ختم ہوگئی۔پاکستان خوشحال ہوگیا۔ہسپتال بنناشروع ہوگئے۔توپھرہماری پاکستان میں عزت نہیں رہے گی اسی لیے انہوں نے نوازشریف کیخلاف سازشیں شروع کردیں۔ یہ سازشیں پچھلے تین سالوں سے جاری ہیں۔ہم نے اس کے باوجود ترقی کاپہیہ تیزکردیا۔

نوازشریف کوبڑی رسوائی کے ساتھ نکالاگیاہے۔نوازشریف نے کیا کرپشن کی تھی ؟انہوں نے کہاکہ یہ وہ مانتے ہیں کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔توپھرپوچھوکہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟نوازشریف جب سے پیداہواپاکستان کاوفادارہے۔پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے وزیراعظم کے ساتھ یہ سلوک کیاجاتاہے؟پہلے ایک صدرنے حکومت توڑی، پھر اڑھائی سال بعد مشرف نے حکومت ختم کردی۔

آج پھر گھر بھیج دیاگیا۔میں پوچھتاہوں کہ 20کروڑعوام کے ووٹ کی عزت ہے یانہیں؟جب چاہاووٹ کی پرچی کوپھاڑدیا۔سترسالہ تاریخ ہے جوبھی وزیراعظم آیااس کوذلیل کرکے باہرنکال دیاگیا۔کسی کوپھانسی دی ،کسی کوہتھکڑی لگائی ،کسی کوجلاوطنی دی گئی۔دنیامیں ایسا نہیں ہوتا۔یہ بدنصیبی صر ف پاکستان کے حصے میں آئی۔ملک میں مارشل لاء آتے ہیں۔کبھی ٹوٹی پھوٹی جمہوریت آتی ہے جس کوچلتاکرتے ہیں۔

تین ڈکٹیٹروں نے تیس سال حکومت کی۔پاکستان کی 70ویں سالگرہ آرہی ہے۔اس پرعوام دل سے عہد کریں کہ پاکستان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونے دیں گے۔آ ج پاکستان کی ترقی کسی کوراس نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی بہانہ نہیں ملاتومجھے برطرف کردیاکہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔نوازشریف کونکال دو۔انہوں نے عوام سے ووٹ لیاکہ کیا یہ سہی فیصلہ آیاہے؟فیصلہ دینے والو!قوم کافیصلہ بھی دیکھ لو،گوجرانوالہ کافیصلہ قوم کافیصلہ ہے۔

گوجرانوالہ نے یہ فیصلہ تسلیم کیایانہیں۔ہم عزت دارقوم بنناچاہتے ہیں۔ہم نے دنیامیں اپنامقام بناناہے۔لیکن آج تک پاکستان دنیا مٰں اپنامقام نہیں بناسکا۔کیاقوم ایسے ہتھکنڈے برداشت کرے گی؟انہوں نے کہاکہ آپ ووٹ دیتے ہیں وہ آپ کے ووٹ کی حرمت کوپاؤں تلے روندتے ہیں۔جب ووٹ کااحترام ہوگاانصاف قائم ہوگاپھرظلم ختم ہوگا۔نوازشریف نے کہاکہ نوازشریف نے سی پیک شروع کیا۔

ملک کی تعمیروترقی ہورہی ہے۔لیکن اس طرح کے فیصلے پاکستان کو50سال پیچھے لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کوبحال کروانے کیلئے نہیں آیاہوں ۔میں آپ کے پاس پاکستان کی عزت کوبحال کرواناہے۔جب پاکستان کی عزت بحال ہوگی توپھر پاکستان کے بچوں کی عزت بھی بحال ہوگی۔نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گاجب تک آپ کوملک میں باعزت روزگارنہیں ملتا۔

میں آج آپ کوملک کی عزت، آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے جگانے آیاہوں۔آؤملکرپاکستان کی تقدیربدل دیں۔گوجرانوالہ کے باسیومجھے آپ پربڑافخرہے۔آپ پاکستان کی تقدیرکوبدلو گے۔اس کیلئے نوازشریف آپ کے ساتھ ہے۔پاکستان کے ساتھ یہ مذاق اور توہین مزید برداشت نہیں کریں گے۔نوازشریف نے شرکاء سے سوال کیاکہ میں جلد اپناپروگرام دوں گاکیامیراساتھ دوگے؟سنوسازش کرنے والومیں چین سے نہیں بیٹھنے والا۔

پاکستان چند مخصوص لوگوں کاملک نہیں ،یہ لاکھوں لوگوں کاملک ہے،نوازشریف کاملک ہے،آپ کاملک ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان کواصلی پاکستان نہیں بنادیتے نہ میں چین سے بیٹھوں گانہ آپ کوبیٹھنے دوں گا۔منظورہے؟میں اپناوعدہ وفاکروں گاآپ وعدہ وفاکروگے؟سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ آ ج راستے میں ایک حادثہ پیش آیاجس میں میراایک کارکن شہیدہوگیا۔مجھے بچے کی وفات پربڑاافسوس ہوا۔انہوں نے کہاکہ میرابہترین کارکن جومجھے دیکھنے کیلئے آیاتھا۔وہ اللہ کوپیاراہوگیامیں خوداس کے گھرجاؤں گا،اور زندگی بھرکیلئے اس کی مددکروں گا۔یہ ہماری تحریک اور ہماری جدوجہد کاپہلاشہید ہے۔

متعلقہ عنوان :