گورنر پنجاب سے ملتان سے مسلم لیگ(ن) کے سینئر عہدیداران کے وفد کی ملاقات

جمعہ 11 اگست 2017 22:07

گورنر پنجاب سے ملتان سے مسلم لیگ(ن) کے سینئر عہدیداران کے وفد کی ملاقات
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں ملتان سے مسلم لیگ(ن) کے سینئر عہدیداران نے ضلعی جنرل سیکرٹری اطہر امتیاز کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہد مختار ، عمر فاروق بھٹی ، اشرف سوراہا ، منیر اختر لنگا، عابد اور حمزہ ارشد شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کے صاحبزادے آصف رجوانہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین سمجھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میں مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جس قدر عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبے جنوبی پنجاب میں شروع کئے ہیں ان کی مثال ماضی میںنہیں ملتی۔

گورنر نے کہا کہ عوام نے ہم سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں انہیں ہر صورت پورا کرنا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کا استحکام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہے اور حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کے باہمی تعاون اور عوام کی مدد سے انشا ء اللہ دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :