گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 11 اگست 2017 22:07

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میںملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا اور سیاسی مطمع نظر پاکستان کی سلامتی اورعوامی سر بلندی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مفادات کے حامل تمام میگا پراجیکٹ اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت چاروں صوبوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نہ صرف سر گرمِ عمل ہے بلکہ آئندہ بھی پوری جانفشانی کے ساتھ عوامی خدمت کرتی رہے گی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔