شاہد خاقان عباسی کو ہٹا کر کلثوم نواز کو مستقل وزیراعظم بنا دیا جائے گا: صابر شاکر ..
تازہ ترین : 1
شاہد خاقان عباسی کو ہٹا کر کلثوم نواز کو مستقل وزیراعظم بنا دیا جائے ..

شاہد خاقان عباسی کو ہٹا کر کلثوم نواز کو مستقل وزیراعظم بنا دیا جائے گا: صابر شاکر کا دعوی

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) صابر شاکر کا دعوی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ہٹا کر کلثوم نواز کو مستقل وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑوانے کا مقصد انہیں محض قومی اسمبلی میں لانا نہیں ہے۔ نواز شریف وزارت عظمیٰ اپنے خاندان میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

کلثوم نواز کی کامیابی کی صورت میں انہیں ملک کا مستقل وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔ جبکہ شاہد خاقان عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔ اس ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جانب سے کلثوم نواز جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد میدان میں اتریں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 20:33:50

اپنی رائے کا اظہار کریں