کراچی میں ایک بار پھر فرقہ واریت پروان چڑھ رہی ہے، آئی جی سندھ

جمعہ 11 اگست 2017 22:03

کراچی میں ایک بار پھر فرقہ واریت پروان چڑھ رہی ہے، آئی جی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں جمعہ کو کے اوقات میں دہشت گردوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کا محافظ شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تفصیلات معلوم کیں جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آسان ہدف ہونے کے باعث دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور رواں سال 16 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بارپھرکالعدم تنظیمیں اورفرقہ واریت پروان چڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :