پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر سب کیلئے مساوی حقوق بارے قانون سازی کرے گی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری کا یوم اقلیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 22:00

پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر سب کیلئے مساوی حقوق بارے  قانون سازی کرے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرایسی قانون سازی کرے گی جس میں سب کے لئے مساوی حقوق ہوں اور ایسے قوانین جو متنازعہ ہیں یا غلط ہیں ان کو بہتر بنائیں گے ،جہاں مسلم پاکستانی ہوں یا غیرمسلم پاکستانی حقوق برابر ہونے چاہئیں۔

ہر شہری اور سوسائٹی کو برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ جمعہ کو یہاں زرداری ہائوس اسلام آباد میں اقلیتوں کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد کی ہے جہا ں ہر پاکستانی برابری کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے پوری زندگی میں ہمیشہ برابری کے حقوق کے لئے جدوجہ جہد کی۔

(جاری ہے)

ہماری پارٹی میں بہادر کارکن سلمان تاثیر،اور شہباز بھٹی نے قربانی دی تاکہ برابری پر مبنی سوسائٹی قائم ہوسکے، جہاں مسلم پاکستانی ہوں یا غیرمسلم پاکستانی حقوق برابر ہونے چاہئیں۔ ہر شہری اور سوسائٹی کو برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ ہر سوسائ-ٹی یا سیاست ہو یا معیشت ہو یا معاشرہ ہواس میں ہم برابری چاہتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرایسی قانون سازی کرے گی جس میں سب کے لئے مساوی حقوق ہوں اور ایسے قوانین جو متنازعہ ہیں یا غلط ہیں ان کو بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :