یوتھ فورم فار کشمیر کی پاک ترک ا سکولزکے تعاون سے ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 اگست 2017 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) واے ایف کے انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) نے یوتھ پارلیمنٹ اور پاک ترک ا سکولزکے تعاون سے ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک ثقافتی پروگرام پاک ترک اسکولز چک شہزاد اسلام آباد میںانعقاد کیا گیا جو کہ 70ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے تھا،تقریب میں یومِ آزادی کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر جو کہ پاکستان کی آزادی کا نامکمل حصہ ہے کو بھی نوجوان نسل کے مابین اجاگر کیا گیا، تقریب میں ثقافتی ٹیبلو، سکٹس اوردیگر پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی نمائندگی شامل تھی جبکہYFKانٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) نے کشمیر کی نمائندگی کی۔

تقریباً 300 طلباء جن کا تعلق کریسنٹ اسکول، پاک ترک اسکولز اور اسٹوڈنٹس کلچرل کونسلزسے تھا، نے تقریب میں شرکت کی، تقریب کا بنیادی مقصدسندھی، پنجابی،پختون، کشمیری اور بلوچ کی بجائے اس نظریے کو تقویت دینا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور یہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ ہے۔

(جاری ہے)

مقررین میں،سینیٹر سحر کامران پاکستان پیپلز پارٹی،شاہین کوثر ڈارسابق ڈپٹی اسپیکرآزاد کشمیر اسمبلی،بریگیڈیئر(ر) اسلم خان صدر گومل فاؤنڈیشن، الطاف حسین وانی سینیئرکشمیری حریت رہنما،شائستہ صفی لابسٹ YFKانٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)،زمان باجوہ لابسٹ یوتھ فورم فار کشمیر اور دیگر شامل تھے۔

YFKانٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، نوجوان کشمیریوں اور پاکستانیوں پر مشتمل ایک رجسٹرڈ اورغیر جانبداربین الاقوامی لابنگ گروپ ہے جو بھارتی فوجی قبضے میں کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔