پی ایچ ایجشن آزادی کے حوالے سے قاری خوشی محمد پارک میں منار پاکستان کا 20فٹ اونچا ماڈل نصب کرئیگا،

ترجمان پارکس اور ہارٹی کلچر اتھارٹی

جمعہ 11 اگست 2017 21:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی قاری خوشی محمد پارک، چاندنی چوک میں 20فٹ اونچا منارپاکستان کا ماڈل نصب کرے گا۔ منار پاکستان کا ماڈل کنکریٹ کے پلیٹ فارم پر نصب کیا جائیگا ، سریے اور فائبر گلاس سے بنائے گے ماڈل کی تنصیب کا عمل 14اگست تک مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ ماڈل مستقل طور پر قاری خوشی محمد پارک میں نصب رہے گا بروز جمعہ یہ بات ترجمان پی ایچ اے راولپنڈی نے بتائی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ پی ایچ اے پارکوں کی تزئین اور خوبصورتی کیلئے ہمیشہ جدید اور نت نئے آئیڈیازپر کام کرتی ہے اور منار پاکستان کے ماڈل کی تنصیب سے پارکو ں میں تاریخی عمارات کے نمونے نصب کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔ تاریخی عمارات ہمارا قومی روثہ ہیں اور منار پاکستان لاہور میں ایک ایسے مقام پر بنایا گیا ہے جہاں قراداد پاکستان پیش کی گئی اور ملک خداد کی بنیادرکھی گئی۔ ہماری نوجوان نسل کی ایسی تاریخی عمارات سے شناسائی از حد ضروری ہے تاکہ قومی روثہ کی معلومات اوران سے وابستہ اہمیت کے بارے میں ان کو آگاہ کیا جا سکے۔ راولپنڈی کے شہری منار پاکستا ن کے 20فٹ نمونے کی خفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :