وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال، میاں طارق محمود ایم پی اے نے محمد نواز شریف کے قافلے کا استقبال کیا

جمعہ 11 اگست 2017 21:47

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قافلے کا لالہ موسیٰ میں وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال، میاں طارق محمود ایم پی اے نے استقبال کیا، جی ٹی روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے جہاں پر کارکنوں کی کثیر تعداد ترانوں کی دھنوں پر ڈانس کرتی رہی ہے ، میاں طارق محمود ایم پی اے نے ریلوے اسٹیشن چوک پر کارکنوں کے ہمراہ قافلے کا پر جوش استقبال کیا اوراس کے بعد مسلم لیگ(ن)لالہ موسیٰ آفس کے سامنے چوہدری جعفر اقبال وزیر مملکت نے قافلے کا ستقبال کیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور قافلہ گذر گیا ہے

متعلقہ عنوان :