جشن آزادی تقریبات،پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا،600سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے

جمعہ 11 اگست 2017 21:47

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) 14اگست جشن آزادی پر ضلع بھر میںامن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔600سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے۔شہری بے خوف جشن آزادی منائیں ۔یہ بات ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے خصوصی گفتگو کے دوران کہی ۔ ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے کہا کہ شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی اور ضلع کے داخلی و خارجی راستے پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے ڈی پی او نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی خوشیو ںکے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRFکے علاوہ 25 پولیس موبائلز کے دستے مسلسل گشت کناں ہو ں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروںاور زیادہ رش والے مقامات پرضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر بھی پولیس ملازمین کو مامور کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگر د کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر064-9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :