جشن آزادی تقریبات کے تحت کھیلوں کے مقابلوں سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ،سید عبدالعلیم شاہ

جمعہ 11 اگست 2017 21:47

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔جشن آزادی تقریبات کے تحت کھیلوں کے مقابلوں سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیالات کااظہار ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام جمنیزیم ہال ڈیرہ غازیخان میں والی بال کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر جمشید اقبال کے علاوہ سابق عالمی کھلاڑیوں حبیب اصغر ، پرویز رمضان ، سردار احمد خان ، عبدالحکیم عامر اور دیگر موجود تھے ․ انڈس والی بال کلب نے آغا زکا والی بال کلب کو شکست دی او ر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے علاوہ ازیں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میںگزشتہ روز تیکوانڈو کے مقابلے ہوئے جس میں فریدی فائٹر کلب نے نیشنل سکول آف مارشل آرٹس کو شکست دی ․ میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صدر خالد محمود گوپانگ تھے ․ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ․