مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن علاج معالجہ اور نسل کشی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر سجاد سلطان

جمعہ 11 اگست 2017 21:47

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیرا ہتمام میلہ مویشیاں کا انعقاد کیاگیاجس کا افتتاح ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر اشرف انجم ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی ، اسسٹنٹ کمشنر خالد محمود گوپانگ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر و دیگر نے کیا․ میلہ میں اعلی نسل کے اونٹ ، گھوڑے ، مندری ، بربری ، پیتل ، ناچی سمیت دیگراعلی نسل کی بکریوں کی نمائش کی گئی ․ ڈھول کی تھاپ پر روایتی و ثقافتی جھومر پیش کیا گیا․ مویشی مالکان کی دستار بندی کی گئی ․ تقریب سے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف انجم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر عاطف حسیب ، ڈاکٹر سجاد سلطان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مویشیوں کی تعداد دودھ اور گوشت کی پیداوار کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازیخان صوبہ بھر میںنمایاں مقام رکھتا ہے ․ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن علاج معالجہ اور نسل کشی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ․ تقریب میںڈاکٹر اسماعیل عباس ، ڈاکٹر عارف رضوانی ، ڈاکٹر حماد ، ڈاکٹر آصف رسول بزدار ، ڈاکٹر طارق گشکوری، ڈاکٹرعرفان سلیم ،مویشی پال خلیفہ شفقت رسول ، محمد سلیم چوہان ، ڈاکٹر رئیس غوری ، ڈاکٹر عاصم علی دستی ، عباس خان کھلول ، ظہو راحمد ، غلام فرید سمیت محکمہ کے افسران او ر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ․

متعلقہ عنوان :