یوم آزادی کے سلسلہ میں نظریہ پاکستان پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،350x20 فٹ قومی پرچم کی نمائش ہوگی

جمعہ 11 اگست 2017 21:16

یوم آزادی کے سلسلہ میں نظریہ پاکستان پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریبات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں نظریہ پاکستان پاکستان ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 14 اگست کو ایوان قائد، فاطمہ جناح پارک میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ نظریہ پاکستان کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریبات کا آغاز 14 اگست کی صبح پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس بینڈ کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر 350x20 فٹ قومی پرچم کی نمائش بھی ہوگی۔ تقریب میں ملی نغموں کے مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات حصہ لیں گی۔ تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان ملی نغموں کے مقابلوں کے مہمان خصوصی ہوں گے اور ان میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :