پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی جہا ں ہر پاکستانی برابری کی حیثیت رکھتا ہے ،

بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے پوری زندگی ہمیشہ برابری کے حقوق کے لئے جدوجہ جہد کی، تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 21:16

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی جہا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے زرداری ہائوس اسلام آباد میںمینارٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی برابری پر مبنی معاشرے کے لئے جدوجہد کی ہے جہا ں ہر پاکستانی برابری کی حیثیت رکھتا ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے پوری زندگی ہمیشہ برابری کے حقوق کے لئے جدوجہ جہد کی۔

(جاری ہے)

ہماری پارٹی میں بہادر کارکن شہید سلیمان شہید اور شہید شہباز بھٹی نے قربانی دی تاکہ برابری پر مبنی سوسائٹی قائم ہوسکے، جہاں مسلم پاکستانی ہوں یا غیرمسلم پاکستانی حقوق برابر ہونے چاہئیں۔ ہر شہری اور سوسائٹی کو برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ ہر سوسائٹی یا سیاست ہو یا معیشت ہو یا معاشرہ ہواس میں ہم برابری چاہتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرایسی قانون سازی کرے گی جس میں سب کے لئے مساوی حقوق ہوں اور ایسے قوانین جو متنازعہ ہیں یا غلط ہیں ان کو بہتر بنائیں گے۔