Live Updates

14اگست کو کرپشن سے پاک پاکستان میں نئی صبح طلوع ہو گی ، شیخ رشید احمد

سانپ زخمی ہو کر عدلیہ اور فوج پر حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے راولپنڈی میں تھکی ہوئی ریلی کے بعد اب نواز شریف اور ان کے حواری13اگست کا شو بھی دیکھ لیں راولپنڈی کے عوام عمران خان کا فقید الثال استقبال کریں گے اب یہ صرف لال حویلی یا شیخ رشید کا جلسہ نہیں بلکہ عمران کان کا بھی جلسہ ہے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے توقع ہے کہ انتظامیہ تعاون کرے گی،مشرکہ پریس کانفرنس

جمعہ 11 اگست 2017 21:10

14اگست کو کرپشن سے پاک پاکستان میں نئی صبح طلوع ہو گی ، شیخ رشید احمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر 14اگست کو کرپشن سے پاک پاکستان میں نئی صبح طلوع ہو گی سانپ زخمی ہو کر عدلیہ اور فوج پر حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے راولپنڈی میں تھکی ہوئی ریلی کے بعد اب نواز شریف اور ان کے حواری13اگست کا شو بھی دیکھ لیں راولپنڈی کے عوام عمران خان کا فقید الثال استقبال کریں گے اب یہ صرف لال حویلی یا شیخ رشید کا جلسہ نہیں بلکہ عمران کان کا بھی جلسہ ہے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے توقع ہے کہ انتظامیہ تعاون کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام لیاقت باغ میں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی ، سیکریٹری جنرل عطا ئاللہ شادی خیل، ضلعی صدر زاہد کاظمی ،شعبہ خواتین کی صدر شمیم آفتاب اراکین اسمبلی اعجاز خان جازی ، راشد حفیظ ،شعیب عادل صدیقی ،اور عارف عباسی کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ 70یوم آزادی کے موقع پر راولپنڈی کے عوام چوروں لٹیروں اور ڈاکوئوں سے نجات اور کامیابی کا جشن بھی منائیں گے جلسے کی تمام تیاریاں اور انتظامات لال ھویلی سے لیاقت باغ منتقل کر دیئے ہیں ؂سانپ ابھی مرا نہیں زخمی ہے اور زخمی حالت میں عدلیہ اور فوج کو للکار رہا ہے سپریم کورٹ کی5جج اور جے آئی ٹی کے سپر 6اس کے اعصاب پر سوار ہیں جو بوکھلاہٹ میں فوج پر الزام تراشی کر رہا ہے پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جس نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں کوئی بھی آئین و قانون سے بالا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ میں نظر ثانی پٹیشن دائر کریں میں خود عدالت میں پیش ہوں گا اگر خواجہ حارث والیم 10کا مطالعہ کر سکتا ہے تو پٹیشنر اور وکیل ہونے کے ناطے اسے دیکھنا میرا بھی حق ہے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران راولپندی آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں ناکام اور تھکی ہوئی ریلی نکالی اس کے مقابلے میں 13اگست کی رات لیاقت باغ میں عمران خان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور راولپنڈی میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہو گی اور عوام ثابت کریں گے کہ راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ جلسے سے میرے علاوہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مسلم لیگ ن روزانہ کی بنیاد پر لال حویلی کے خلاف بیان داغتے ہیں انہیں میری 5مرلے کی حویلی کھٹک رہی ہے انہوں نے ریلی کے دوران نواز شریف کی اڑی کے نیچے آکر ایک نوجوان کے جاں بحق اور2کے زخمی ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے قاتل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال میں پاکستان پر بیرونی قرضہ40ارب اور گزشتہ4سالوں میں یہ قرضہ 35ارب ہے انہوں نے عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا کہ وہ کسی بھی چینل یا جلسہ گاہ کا انتخاب کر لیں میں ثابت کروں گا کہ13فیصد دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی 15سال کے لئے خریدی جس میں شاہد خاقان عباسی خود پارٹنر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں حقیقی اپوزیشن لیڈر صرف2ہیں ایک عمران خان اور دوسرے کا نام شیخ رشید احمد ہے باقی ساری اپوزیشن 2نمبر ہے انہوں نے کہا کہ ہم پوری قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ہمارے تمام انتظامات مکمل ہیں شرکا اپنے خرچے پر جوق در جوق شریک ہوں اب یہ جلسہ صرف لال ھویلی یا شیخ رشید کا نہیں بلکہ عمران خان کا بھی ہے البتہ تحریک انصاف کے جذباتی نوجوان یہ بات یاد رکھیں کہ ہمارا جلسہ منظم ہوتا ہے اور ایسا نہ ہو کہ ایک جلسہ سٹیج پر ہو اور دوسرا پنڈال میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مل کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں گے اور بغیر کارڈ کے کسی کو سٹیج پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی تحریک انصاف کے قائدین نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ عمران خان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے 113اگست کو مشترکہ جلسے میں فتح کا جشن منایا جائے گا اور یوم آزادی کے موقع پر کرپشن سے پاک ایک نئی صبح طلوع ہو گی اب نواز شریف کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات