وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر دیا، کمیٹی کی از سے نو تشکیل

ای سی سی اجلاس کی صدارت اب شاہد خاقان عباسی خود کریں گے

جمعہ 11 اگست 2017 21:08

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے فارغ کرتے ہوئے کمیٹی کی از سے نو تشکیل کردی ہے۔ ای سی سی کے اجلاس کی صدارت اب شاہد خاقان عباسی خود کریں گے۔ نواز شریف نے صدارت کا عہدہ خود لینے کی بجائے اسحاق ڈار کو دیا تھا۔ کابینہ کے بعد ای سی سی سب سے اہم فورم ہے جہاں قومی فیصلے کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی تشکیل شدہ ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان یباسی ہوں گے ممبران میں وزیر خزانہ وزیر تجارت‘ وزیر مواصالت ‘ وزیر انڈسٹری اینڈ پیداوار وفاقی وزیر قانون و انصاف ‘ وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سکیورٹی ‘ وفاقی وزیر نجکاری‘ وزیر ریلوے ‘ وزیر شماریات اور وزیر آبی وسائل ہوں گے۔ گیارہ رکنی ای سی سی ملک کے اقصادی معاملات بارے فیصلے کریں گے خصوصی دعوت پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ‘ توانائی ‘ گورنر سٹیٹ بینک‘ ایس ای سی پی کے چیئرمین ‘ بی او آئی کے چیئرمین‘ سیکرٹری تجارت ‘ سیکرٹری مواصلات ‘ اقتصادی امور ‘ فنانس ڈویژن ‘ سیکرٹری فوڈ اور پیداوار کو طلب کیا جائے گا۔