لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے ایک روز قبل شہر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب

جمعہ 11 اگست 2017 21:06

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے ایک روز قبل شہر سے پبلک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے ایک روز قبل شہر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہوگئی بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہورآمد پر ریلی اور جلسہ میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے بڑی تعداد میں قبضے میں لے لیا ہے جس میں مزدا ٹرک ،ویگنیں اور ٹریکٹر ٹرالیاں شامل ہیں قبضے میں لی جانے والی ان گاڑیوں کو شاہدرہ کے مقام پر پارک کیا گیا ہے جہاں یہ گاڑیاں آج لیگی رہنمائوں کے حوالے کی جائیں گی جب کہ دوسری طرف شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رکشہ شہریوں سے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے اور شہر ی رکشہ ڈرائیورں کے ہاتھوں کرائے کی مد میں لوٹتے رہے۔