لاہور:احتساب عدالت نے لیسکو کے تین نادہندگان کی جانب سے واجبات کی ادائیگی پر دائر ریفرنس خارج کر دئیے

جمعہ 11 اگست 2017 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) احتساب عدالت نے لیسکو کے تین نادہندگان کی جانب سے لیسکو واجبات کی ادائیگی کے بعد ان کیخلاف دائر ریفرنس خارج کر دئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ لیسکو کے ان تینوں نادہندگان کا تعلق انڈسٹری مالکان سے ہے جن میں نصیر احمد ،فاروق احمد اور محمدفیاض شامل ہیں جن کے ذمہ لیسکو کے بلوں کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبات اور ان ملز مالکان کیخلاف نیب لاہور نے نیب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :