عوام کا حق حاکمیت کوئی نہیں چھین سکتا، عوام کو میرا گھر بیٹھنا منظور ہے نہ تذلیل کرکے نکالنا ، نواز شریف

جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نہیں چل سکتا، اس نظام کیخلاف مظلوم کا عوام ساتھ دیں گے، قوم کی تقدیر کو بدلنے کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ،بتائو نواز شریف کا ساتھ دو گی عوام میرے پیغام کا انتظار کریں، عوام کی عزت کا معاملہ ہے، کسی کو عوام کی عزت پاؤں تلے روندھنے نہیں دیں گے خیبرپختونخواہ کے بندے نے کہا کرائے کے عوام ہمارے جلسوں میں آتے ہیں وہ روز جھوٹ بولتا ہے، الزام تراشی ان کی فطرت میں ہے ،گجرات میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 21:03

عوام کا حق حاکمیت کوئی نہیں چھین سکتا، عوام کو میرا گھر بیٹھنا منظور ..
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا حق حاکمیت کوئی نہیں چھین سکتا، عوام کو میرا گھر بیٹھنا منظور ہے اور نہ تذلیل کرکے نکالنا ،جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام نہیں چل سکتا، اس نظام کے خلاف مظلوم کا عوام ساتھ دیں گے، عوام میرے پیغام کا انتظار کریں، عوام کی عزت کا معاملہ ہے، کسی کو عوام کی عزت پاؤں تلے روندھنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تا لاہور ریلی کے دوران گجرات کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سارے پاکستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی ہی آواز اور عالم ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کو قبول نہیں ہے، میری اپیل عوام کی عدالت مین ہے، میں عوام کی عدالت میں ہوں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بندے نے کہا کہ کرائے کے عوام ہمارے جلسوں میں آتے ہیں وہ روز جھوٹ بولتا ہے، الزام تراشی ان کی فطرت میں ہے، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اللہ دیکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف کو گجرات کے عوام نی2013ء میں ووٹ دیا تھا جس زمانے میں نہ پنکھا چلتا تھا اور نہ چولھا چلتا تھا آج لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے، نواز شریف نے دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کیا اگلے سال لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، ہم نے ترقی کی رفتار تیز کی، لوگوں کو روزگار ملا اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو 2سالوں میں کوئی بیروزگار نہ رہتا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نکالنے کی وجہ کرپشن، بدعنوانی نہیں نواز شریف کو اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کے جرم کی سزا دی گئی کیا کوئی باپ بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے کیا آپ کو اس سے اتفاق ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کو پاؤں تلے روندھا گیا ووٹ کا احترام نہیں کیا گیا، ووٹ کی کوئی وقت نہیں کروڑوں عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو 5لوگوں نے چلتا کر دیا، 70سالوں سے ملک کے ساتھ یہی مذاق ہوتا رہا ہے یہ مذاق برداشت نہیں کر سکتا عوام جسے منتخب کرتے ہی اسے مذمت کرنے کا پورا موقع ملتا چاہئے، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تیسرے بار یہ ہوا ہے ہیلی بار صدر نے اتارا دوسری بار آمر نے اور تیسری بار ججوں نے نکال دیا کیا مجھے گھر بیٹھنا چاہئے یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہئے، اس معصوم پر کوئی کرپشن کا دھبا نہیں اس کو تذلیل کرکے نکالنا اور میرا گھر بیٹھ جانا عوام کو منظور نہیں، نواز شریف کا ساتھ دو گے انہوں نے کہا کہ یہ قوم پستیوں میں چلے جائے گی تقدیر کو بدلنے کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں امن اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک میں جس کی لاتھی اس کی بھینس ہو سکتی ہم اس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، میرا ساتھ دو گے آپ میرے پیغام کا انتظار کرنا اگر آج نواز شریف وزیراعظم نہیں تو کوئی بات نہیں پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے کہا کہ یہ20کروڑ عوام کی عزت کا معاملہ ہے عزت کو کوئی اپنے پاؤں تلے روندھ نہیں سکتا نہ میں روندھنے دوں گا، حق حاکمیت عوام کا ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا۔

متعلقہ عنوان :