نوازشریف کے خطاب کیلئے تیار اسٹیج میں بجلی کاکرنٹ پھیلنے سے شرکاء میں کھلبلی مچ گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 20:11

نوازشریف کے خطاب کیلئے تیار اسٹیج میں بجلی کاکرنٹ پھیلنے سے شرکاء میں ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) :مسلم لیگ ن کے جلسے میں اسٹیج پربجلی کاکرنٹ پھیل گیا،جس کے باعث شرکاء میں خوف کی لہردوڑگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کاقافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیاہے۔کارکنوں نے نوازشریف کاپرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوں نے شیر آیاشیرآیا کے نعرے لگائے ،آتش بازی کامظاہرہ کیاگیا اور نوازشریف کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

دوسری جانب نوازشریف کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیلئے بنائے گئے اسٹیج میں کرنٹ پھیلنے سے لوگ خوف میں مبتلاہوگئے۔خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیج کی تاروں میں بجلی کاکرنٹ آگیاہے۔لوگ اسٹیج سے دورہوجائیں۔کرنٹ کاسن کرلوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔اسٹیج سے خواجہ سعد رفیق لوگوں کودوررہنے کیلئے تلقین کرتے رہے۔تاہم الیکٹریشن نے فوری اسٹیج میں کرنٹ پھیلنے کی وجوہات کاجائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :