گجرات میں شہید ہونے والا بچہ پاکستان کیلئے نکلا تھا، اللہ شہادت قبول کرکے درجات بلند فرمائے: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی انوکھی منطق

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 20:11

گجرات (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) نواز شریف کے داماد کی جانب سے کہنا ہے کہ گجرات میں شہید ہونے والا بچہ پاکستان کیلئے نکلا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ریلی میں شامل ایک گاڑی کی ٹکر کے باعث گجرات میں 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے انوکھی منطق پیش کی گئی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ  گجرات میں شہید ہونے والا بچہ پاکستان کیلئے نکلا تھا۔ دعا ہے کہ اللہ بچے کی شہادت قبول کرکے درجات بلند فرمائے۔ مت بھولیں کے پاکستان بنانے کیلئے بھی 7 لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :