محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی بٹگرام بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد دکانداروں پر جرمانے

جمعہ 11 اگست 2017 20:59

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام سردار اسد ہارون کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خوراک نے بٹگرام بازار میں گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کر کے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام سردار اسد ہارون کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ کے حکم پر فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت نے بٹگرام بازار میں گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کئی دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر کے قومی خزانہ میں جمع کرنے کے علاوہ بہت سے دکانوں میں موجود غیر معیاری اشیاء کو اپنے قبضہ میں کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ قیمت فروخت نرخ نامہ کے مطابق اور معیاری اشیاء کے فروخت کو یقینی بنائیں۔