آئی جی پنجاب نے 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

جمعہ 11 اگست 2017 20:46

آئی جی پنجاب نے 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نی5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر ایس ایس پی حیدر سلطان کو ایس ایس پی ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کی خالی آسامی پر ،ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان مہزور علی کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر، ایس پی احمد محی الدین کو ایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹائون فیصل آباد کی خالی آسامی پر ، ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد ڈی ایس پی محمد خالد کو ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد جبکہ ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد ڈی ایس پی احسان اللہ شاد کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آبادتعینا ت کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :