گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
تازہ ترین : 1
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

ملاقات میںملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میںملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا اور سیاسی مطمع نظر پاکستان کی سلامتی اورعوامی سر بلندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مفادات کے حامل تمام میگا پراجیکٹ اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت چاروں صوبوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نہ صرف سر گرمِ عمل ہے بلکہ آئندہ بھی پوری جانفشانی کے ساتھ عوامی خدمت کرتی رہے گی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں ملتان سے مسلم لیگ(ن) کے سینئر عہدیداران نے ضلعی جنرل سیکرٹری اطہر امتیاز کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہد مختار ، عمر فاروق بھٹی ، اشرف سوراہا ، منیر اختر لنگا، عابد بوکسر اور حمزہ ارشد شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کے صاحبزادے آصف رجوانہ بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین سمجھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میں مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جس قدر عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبے جنوبی پنجاب میں شروع کئے ہیں ان کی مثال ماضی میںنہیں ملتی۔

گورنر نے کہا کہ عوام نے ہم سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں انہیں ہر صورت پورا کرنا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کا استحکام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہے اور حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کے باہمی تعاون اور عوام کی مدد سے انشا ء اللہ دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 20:46:35

اپنی رائے کا اظہار کریں