ہمارے مخالفین استقبالی جلسے کی تصاویر دیکھیں ،ْحقیقت سے نظریں نہ چرائیں ،ْطلال چوہدری

سسٹم میں بہت ساری خامیاں اور کوتاہیاں ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا ،ْوزیرمملکت کا انٹرویو

جمعہ 11 اگست 2017 20:46

ہمارے مخالفین استقبالی جلسے کی تصاویر دیکھیں ،ْحقیقت سے نظریں نہ چرائیں ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین استقبالی جلسے کی تصاویر دیکھیں ،ْحقیقت سے نظریں نہ چرائیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور اداروں کو مضبوط کرنے نکلے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا فیصلہ حرف آخر ہونا چاہیے ،ْسسٹم میں بہت ساری خامیاں اور کوتاہیاں ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہی کوتاہیوں کی وجہ سے قیام پاکستان سے لیکر اب تک 70 سال میں کسی بھی وزیراعظم کو کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ کسی وزیراعظم کو گولی مار دی جاتی ہے تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے تو کسی کو جلا وطن کیا جاتا ہے۔ حکومت نے عدالتی فیصلہ پر عمل تو کیا مگر لوگوں نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج جی ٹی روڈ پر پھول ہی پھول نظر آتے ہیں۔ روڈ نظر نہیں آتا۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ صرف دو لوگوں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔