لالہ موسی میں 12 سالہ لڑکے کی کچلے جانے سے ہلاکت کامعاملہ، مقدمہ درج کرلیاگیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:59

لالہ موسی میں 12 سالہ لڑکے کی کچلے جانے سے ہلاکت کامعاملہ، مقدمہ درج ..
گجرات: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2017ء) گجرات میں آج نوازشریف کی ریلی کے دوران پولیس اسکواڈ کی گاڑی سے 12 سالہ لڑکے کے کچلے جانے پر جہاں اسکے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں وہی پر مختلف پارٹی کے رہنماؤں کو لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار بھی کیا ہے تاہم لیگی قیادت کی جانب سے مختلف بیانات بھی سامنے آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق 12 سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد پولیس نے 12 سالہ لڑکے حامد کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم تھانہ لالہ موسی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاہ رنگ کی پراڈو گاڑی میں سوار نامعلوم ڈرائیور نے بچے کو ٹکر ماری ہے