Live Updates

5ججز نے نواز شریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا ،وہ اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت نہ دے سکے، میاں صاحب! آپ پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 20:28

5ججز نے نواز شریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا ،وہ اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5ججز نے نواز شریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا ،وہ اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت نہ دے سکے، میاں صاحب! آپ پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق بیان کی مذمت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا، عوام کو نواز شریف کی چوری پر یقین ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پانچ ججز نے نواز شریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا، نواز شریف اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اب آپ پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات