پاکستان کشمیریوں کے جائز حق حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا ، وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گی ، پاکستان کشمیریوں کے جائز حق حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گااورمسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گی شاہد خاقان عباسی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی بھرپور حمایت پر شکریئے کا خط

جمعہ 11 اگست 2017 20:27

پاکستان کشمیریوں کے جائز حق حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گااورمسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے نام خط میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

آزاد جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کراقدمات اٹھائے گی ۔

متعلقہ عنوان :