نواز شریف کی ریلی میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی حالت تشویش ناک، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 19:49

نواز شریف کی ریلی میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی حالت تشویش ناک، ..
گجرات (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) نواز شریف کی ریلی میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شامل ایک کار کی ٹکر سے گجرات میں 11 سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے ایک اور تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ متاثرہ شخص کی حالت تشویش ناک ہے جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچے کے اہل خانہ کی جانب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :