Live Updates

شکریہ عمران خان! عائشہ گلالئی کی بہن تحریک انصاف کے سربراہ کی حمایت میں بول پڑیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 19:37

شکریہ عمران خان! عائشہ گلالئی کی بہن تحریک انصاف کے سربراہ کی حمایت ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) عائشہ گلالئی کی بہن تحریک انصاف کے سربراہ کی حمایت میں بول پڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد ان کی بہن ماریہ طور کی جانب سے اس تمام معاملے پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا گیا ہے۔ ماریہ طور نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماریہ طور کا کہنا ہے کہ وہ شکرگزار ہیں عمران خان کی کہ انہوں نے سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کی بات کی اور ان کے دفاع کیلئے سامنے آئے۔ ماریہ طور کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیئے۔ ماریہ طور نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ ان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ماریہ طور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کی کمی ہے اس لیے لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسی لیے وہ بھی کوشش کر رہی ہیں کہ ملک میں تعلیم عام کی جا سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات