ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام یوم پاکستان کی تقاریب کا آغاز

جمعہ 11 اگست 2017 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام ہفتہ یوم پاکستان کی تقاریب کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلہ کی پہلی پروقار تقریب ہیلپنگ ہینڈ پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ’’آزادی کپ‘‘ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میںکرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی بھی دی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی نامور سائنسدان ڈاکٹر نور محمد قاضی تھے۔ نور محمد قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قیام پاکستان کے عینی شاہدین میں سے ہوں۔ پاکستان الله کی ایک نعمت ہے، اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے، یوم آزادی کی شاندار تقاریب اہل پاکستان کی زندہ دلی کی روشن علامت ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فضل الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ’’ہفتہ جشن آزادی‘‘ کے نام سے منعقد ان تقاریب کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کی آزادی کی اہمیت کا احساس دلانا اور ان میںجذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانے کے ساتھ پاکستان کے ان عظیم رہنمائوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرنا مقصود ہے جن کی مسلسل لگن اور لازوال قربانیوں کی بدولت اہل پاکستان کو آزادی کی نعمت حاصل ہوئی۔

ہیلپنگہینڈ اس سال یوم آزادی کی تقاریب پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی کا دن پاکستان میں رہنے والوں کیلئے ایک خوشی کا دن ہے۔ ان تقاریب میں بچوں، خواتین اور عوام کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ جشنِ آزادی کے حوالہ سے کیک بھی کاٹے جائیں گے اور پرچم کشائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :