نواز شریف کے بعد اب اگلی باری شہباز شریف کی: جماعت اسلامی کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 19:28

نواز شریف کے بعد اب اگلی باری شہباز شریف کی: جماعت اسلامی کا اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب اگلی باری شہباز شریف کی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب اگلی باری شہباز شریف کی ہے۔

(جاری ہے)

احتساب نواز شریف پر ختم نہیں ہوناچاہیے۔ نیب کےسامنے نوازشریف کاپورا خاندان پیش ہونا چاہیے۔ جبکہ احتساب ہر سیاستدان کا ہونا چاہیے۔ نواز شریف کو سزا ہو چکی جبکہ اب ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے احتساب کی باری ہے۔