شکریہ نااہلی، عوام نے فیصلہ سنا دیا نوازشریف کواب کوئی نہیں روک سکتا، مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 19:25

شکریہ نااہلی، عوام نے فیصلہ سنا دیا نوازشریف کواب کوئی نہیں روک سکتا، ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) :سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے نوازشریف کی نااہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا نوازشریف کواب کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کابراستہ جی ٹی روڈ قافلہ گوجرانوالہ پہنچنے پرسوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہاکہ عوام نوازشریف کے حق میں اپنافیصلہ سناچکی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی نااہلی کاشکریہ ادا کرتی ہوں۔ کیونکہ نوازشریف کواب کوئی نہیں روک سکتا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کا سیاسی قوت کامظاہرہ تیسرے روزبھی جاری ہے۔نوازشریف گجرات میں خطاب کرنے کے بعد گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے اور آج رات گوجرانوالہ میں ہی قیام بھی کریں گے ۔جبکہ نوازشریف کاقافلہ کل براستہ جی ٹی روڈلاہورکی جانب اپناسفرشروع کرے گا۔