ریسکیو1122راولپنڈی نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران16 ٹریفک حادثات میں15ا فرادکو ریسکیو کیا

جمعہ 11 اگست 2017 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر16روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں15افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں01فرد معمولی زخمی ہواجسے ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میںکو ئی جانی نقصان نہیںہوا۔ ریسکیو 1122کے ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں06ڈرائیور،06مسافراور03پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں12مرد اور 03عورت شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں02 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم،09افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،03افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان اور 01فرد کی اوسط عمر 60سال سے ذیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :