خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ، پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کریگا، قوم کو تقسیم کرنیوالوں کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا،شہبازشریف نواز شریف ایسے قومی لیڈر ہیں جو ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیں،تباہ حال معیشت کی بحالی ان کا سنہری کارنامہ ہے دھرنا گروپ کوقوم کا روشن مستقبل گوارہ نہیں ،مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے محمد نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال عوام کی ان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے ،عوام اورانہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا
جمعہ 11 اگست 2017 20:18
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ملک کو تاریکیوں سے نکالنے اور توانائی منصوبے لگانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اورگزشتہ برسوں کے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے، تباہ حال معیشت کی بحالی محمد نواز شریف کا سنہری کارنامہ ہے اوران کے چار سالہ دور کی معاشی پالیسیوں سے معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئی ہے جبکہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بنا پر دہشت گردی اور انتہاپسندی میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
انہوںنے کہاکہ خود دار ، خوشحال اورروشن پاکستان ہماری منزل ہے اوراس سفرمیں رکاوٹ بننے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر قوم کے مجرم ہیںجنہوںنے عوام کی خوشحالی کے پروگرام میںذاتی مفادات کی خاطر رخنہ ڈالا،یہ وہ عناصر ہیںجنہیں عوام ضمنی انتخاب ہو یا عام انتخابات یکسر مسترد کر چکی ہے اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے - محمد نواز شریف کا والہانہ اور پرتپاک استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ ہی قومی لیڈر ہیں اورمحمد نواز شریف ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیںاور قوم ترقی کے سفر کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پاکستان کے عوام محمد نوازشریف کو دل و جان سے چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف مخالفین پرمحمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا خوف طاری ہے لیکن مخالفین کی منفی سیاست محمد نواز شریف اور عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی-وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ترقی کا راستہ روکنے والے کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انتشار اور منافقت کی سیاست ملک کی خدمت نہیں ۔ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔افسوس کی بات ہے کہ دھرنا گروپ کوقوم کا روشن مستقبل کسی صورت گوارہ نہیں - انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کا مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ اس مقصد کے حصول کیلئے دن رات ایک کردیں گے اورپاکستان کے 20 کروڑ عوام کسی کو ملک و قوم کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے - وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم ترقی کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور محنت و ہمت سے اس مقصد کے حصول کیلئے آگے بڑھے۔ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود انشاء اللہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گاجبکہ قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ سیاسی عناصر کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.