نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہیں،قوم کو اپنے باصلاحیت ،ہونہار اورذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے ،شہبازشریف پاکستان کے نوجوانوں نے ہرشعبے میںصلاحیتوں کا لوہا منوایا ،حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے کیلئے اربوں روپے کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے ہیں نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک و قوم کی تقدیدبدلیں گے اور ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرکرینگے وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعہ 11 اگست 2017 20:17

نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہیں،قوم کو اپنے باصلاحیت ،ہونہار اورذہین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اورنوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںاورانہیں بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے ۔ نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہیں اور قوم کو اپنے باصلاحیت ،ہونہار اورذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں بااختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس دن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دینا اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ اور قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لانا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ہر سطح پر نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ سوچ کے ساتھ کاوشیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے ہزاروں محروم معیشت خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے گئے ہیں۔

بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے کیلئے اربوں روپے کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے ہیںاور نوجوانوں کو فنی تربیت کیساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے مالی امداد دینے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک و قوم کی تقدیدبدلیں گے۔نوجوانوں کو بااختیار بنا کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرکریں گے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان متحد ہو کر خود میں ملک کے لیے کام کرنے کا جذبہ بیدار کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ایک بار پھر عزم کرنا ہے کہ ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے موثر پالیسی اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت عملی کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :