وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لالہ موسی میں گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس

ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب ،واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کا حکم ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاںبحق بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے گا،وزیراعلی پنجاب

جمعہ 11 اگست 2017 20:17

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لالہ موسی میں گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچے کے جاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے لالہ موسی میں گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچے حامد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہی-وزیراعلی نے جاں بحق بچے کے لوا حقین سے دلی ہمدردی او راظہار تعزیت کیا ہے -وزیراعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے -وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ دارو ںکے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائی- انہوںنے کہاکہ جاںبحق بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے گا-

متعلقہ عنوان :