میاں نواز شریف کی شیخوپورہ انٹری پر اونٹ اور 20 بکروں کا صدقہ دیا جائے گا

جمعہ 11 اگست 2017 20:50

میاں نواز شریف کی شیخوپورہ انٹری پر اونٹ اور 20 بکروں کا صدقہ دیا جائے ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے شیخوپورہ کی حدود میں مریدکے، کالاشاہ کاکو، امامیہ کالونی، کالاخطائی اور فیروز والا سے آج ہفتہ کو گزریں گے وفاقی وزیر رانا تنویر کی طرف سے ان تمام علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے ریسکیو 1122 کی عمارت میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کا فون نمبر 0569200110 ہے اس کنٹرول روم میں کام کرنے والا عملہ سابق وزیراعظم کے کارواں کے بارے میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پولیس ریجن آفس ایآئی جی آپریشنل کنٹرول روم پی سی ایم اور ڈپٹی سیکرٹری انڑفل سیکورٹی محکمہ داخلہ کو اطلاع دے گا پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں 600 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے کارکنوں کے لیے ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگا ئی جائیں گی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی طرف سے اپنے قائد میاں نواز شریف کا 1آونٹ اور 20 بکروں کاصدقہ دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :