ساہیوال،ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 4لاکھ 65ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعہ 11 اگست 2017 20:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 4لاکھ 65ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ‘مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 87/6-Rمیں ہوئی یہاں شبیر حسین اپنی موٹرسائیکل پر رتی ٹبی گائوں سے 87/6-Rجارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 3لاکھ 50ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات نواحی گائوں 148/9-Lمیں ہوئی یہاں خالد حسین مرغیاں فروخت کرکے نائیوالہ بنگلہ جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 1لاکھ 15ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :