محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی ‘ محفلِ میلاد‘ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 11 اگست 2017 20:14

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)جشن ِ آزادی 2017کی تقریبات کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر ساہیوال کی زیرِ نگرانی قرآن خوانی ‘ محفلِ میلاد‘ قرآت مقابلہ ‘ فری میڈیکل کیمپ‘ تحریک پاکستان کی روشنی میں کوئز پروگرام و قومی ترانہ اور پرچم کشائی کی تقریبات کا پر جوش طریقہ سے انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں صنعت زار کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور مقامی این جی اوز نے بھر پور شرکت کی۔ تقریبات میں سیّد علمدار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال ڈویژن ‘ مسز فرزانہ عباس ایڈووکیٹ /سماجی کارکن ‘محمد عباس مینجر صنعت زار اور مسز ساجدہ شفیع سوشل ویلفیئر آفیسر ودیگر مقامی این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔