پولیس یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کی پابندی کو یقینی بنائے،ڈی پی او

جمعہ 11 اگست 2017 20:14

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کہا ہے کہ یوم آزاد ی ہر پاکستانی خوشیوں سے مناتا ہے خا ص کر طالب علم اور ون ویلر اس خوشی کے دن سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، دوسروں کو اپنے کرتب دیکھانے کی سعی اور چاہت کا لالچ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے بعض اوقات ان کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے ،بر وقت بہتر حکمت عملی کو اپنایا جائے تو اس جان لیوا کھیل سے بچا جا سکتا ہے، جیسے کہ پنجاب گورنمنٹ نے ون ویلنگ پر پابندی لگا رکھی ہے جس پر عملدرآمد کی تمام تر ذمہ داری پولیس ادارہ پر ہے جو معاشرہ کو بہتری کی طرف لا سکتا ہے، اس لیے آزادی کے دن بلاامتیاز ون ویلر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے اور محلہ کی سطح پر عوام کو بریف کریں کہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے ہر صورت میں منع کریں، جبکہ اس کھیل کے فائدے اور نقصانات کو اجاگر بھی کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب ڈویژنل پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کنہا تھا کہ تعلیم ہی اچھے معاشرہ کی بنیاد اور کنجی ہے ،ون ویلنگ کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے آپ اپنے اپنے دائرہ اختیار علاقہ کے اندر موٹر سائیکل مکینکس جو موٹر سائیکل سلنسر تبدیل یا ایسی تبدیلی کرنے جس سے ون ویلنگ کے خطرات اور شور بڑھ سکتا ہو کو وارنگ لیٹر جاری کریں اور بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ون ویلنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائیں، اس سلسلہ میں اپنے اپنے تھانوں کے ایس ایچ اوزکو ہدایت دیں کہ اپنے اپنے علاقہ میں سرپرائز وزٹ کریں اور ایسے موٹر سائیکل تیار کرنے والے مکینکس کے خلاف بھر پور کارروائی کریں تاکہ شہر میں ون ویلنگ کا مکمل طور خاتمہ کیا جا سکے ، اس کے ساتھ بغیر نمبر، غیرنمونہ ، سبز نمبر پلیٹ ، کالے شیشے والی گاڑیوں اور خاص کر کم سن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈائون کریں، غفلت اور کوتاہی کی صورت میں متعلقہ پولیس آ فسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :