نواز شریف کی ریلی نے ایک بچے کے بعد اب ایک بزرگ کی بھی جان لے لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 19:08

نواز شریف کی ریلی نے ایک بچے کے بعد اب ایک بزرگ کی بھی جان لے لی
لالہ موسی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) نواز شریف کی ریلی نے ایک بچے کے بعد اب ایک بزرگ کی بھی جان لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے باعث جمعہ کے روز 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔ نواز شریف کی ریلی کے باعث پہلے گجرات میں ایک 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ میں بھی ایک اور حادثہ پیش آیا ہے۔

لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی ریلی میں شریک ایک موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55 سالہ بزرگ جان بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بزرگ کو حادثے کا شکار ہوتے ہی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ پہلے ہی اپنی جان کی بازی ہار چکے تھے۔ بزرگ کے اہل خانہ کی جانب سے نواز شریف سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :