نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے کی آف شور کمپنی سے 6 مرتبہ تنخواہ وصول کرنے کے شواہد سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 19:02

نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے کی آف شور کمپنی سے 6 مرتبہ تنخواہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء) نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے کی آف شور کمپنی سے 6 مرتبہ تنخواہ وصول کرنے کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے متعدد بار دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے حسن نواز کی آف شور کمپنی سے کوئی تنخواہ وصول نہیں۔ نواز شریف کا دعوی ہے کہ انہیں اسی باعث نااہل قرار دیا گیا۔

تاہم اب سامنے آنے والی دستاویزات نے سابق وزیراعظم کے دعووں کی قلی کھول دی ہے۔ سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے حسن نواز کی آف شور کمپنی کیپیٹل ایف زی ای سے 6 مرتبہ تنخواہ وصول کی گئی۔ تنخواہیں فروری سے جولائی کے ماہ تک کیلئے ادا کی گئیں۔ نواز شریف نے یہ تنخواہیں 2013 میں وصول کیں۔

(جاری ہے)

جبکہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نواز شریف کی جانب سے 2 مرتبہ تنخواہ وصول کی گئی۔

یہ تنخواہیں نواز شریف کی جانب سے اوور دا کاونٹر طریقے سے وصول کی گئیں۔ نواز شریف نے یہ تمام تنخواہیں بطور کمپنی چئیرمین وصول کیں۔ نواز شریف کو ماہانہ 10 ہزار درہم تنخواہ دی جاتی رہی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں بھی یہ دعوی کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے صاحبزادے کی کمپنی سے تنخواہ وصول نہیں۔ جبکہ دوسری جانب دبئی کی ایک لاء فرم نے نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے کی کمپنی سے تنخواہ وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم کی تھیں۔
نواز شریف کی جانب سے اپنے صاحبزادے کی آف شور کمپنی سے 6 مرتبہ تنخواہ ..

متعلقہ عنوان :