میاں نواز شریف کیلئے آنے والا مجمع جی ٹی روڈ کے جلسوں میں سب سے بڑا استقبالی جلسہ ہے‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 20:11

میاں نواز شریف کیلئے آنے والا مجمع جی ٹی روڈ کے جلسوں میں سب سے بڑا استقبالی ..
گجرات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے لئے آنے والا مجمع دیکھ کر اندازہ ہو گیا کہ یہ جی ٹی روڈ پر آج تک ہونے والے جلسوں میں سب سے بڑا استقبالی جلسہ ہے‘ ہمارے مخالفین کو چاہیے کہ وہ اس استقبالی جلسے کی تصاویر دیکھیں۔ حقیقت سے نظریں نہ چرائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور اداروں کو مضبوط کرنے نکلے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا فیصلہ حرف آخر ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

سسٹم میں بہت ساری خامیاں اور کوتاہیاں ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہی کوتاہیوں کی وجہ سے قیام پاکستان سے لیکر اب تک 70 سال میں کسی بھی وزیراعظم کو کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ کسی وزیراعظم کو گولی مار دی جاتی ہے تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے تو کسی کو جلا وطن کیا جاتا ہے۔ حکومت نے عدالتی فیصلہ پر عمل تو کیا مگر لوگوں نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج جی ٹی روڈ پر پھول ہی پھول نظر آتے ہیں۔ روڈ نظر نہیں آتا۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ صرف دو لوگوں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔