زندہ قومیں اپنی آزادی بھر پور طریقے سے مناتی ہیں،احمدعلی شاہ باچہ

جمعہ 11 اگست 2017 19:55

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی بھر پور طریقے سے مناتی ہیں، ہمارے آبائو اجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد پاکستان بنایا ہے اور آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے سانس لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر بینک سخاکوٹ میں یوم آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ،نائب ناظم حاجی اعظم خان ،ممبر ضلع کونسل سخاکوٹ بانڈہ جات محمد یوسف خان ، ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازارساجد حسین مشوانی اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ ، ، تحصیل ناظم درگئی عبدالرشید بھٹو اور بینک منیجر شیر بہادر خان نے یوم آزادی کا کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کردیاجبکہ وطن عزیز کے استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعابھی مانگی گئی۔