عوام کی عدالت نے فیصلہ نوازشریف کے حق میں دیدیا ہے ،ہر جگہ تاریخی استقبال ہوا ہے ، کارکنان نے ایک بار پھر ثابت کردیا نوازشریف ہی ان کے لیڈر ہیں ان کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،ایم پی اسمبلی مسلم لیگ ن اسمبلی آزاد علی تبسم

جمعہ 11 اگست 2017 19:45

عوام کی عدالت نے فیصلہ نوازشریف کے حق میں دیدیا ہے ،ہر جگہ تاریخی استقبال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ نوازشریف کے حق میں دے دیا ہے ، نوازشریف کا ہر جگہ تاریخی استقبال ہوا ہے ، کارکنان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف ہی ان کے لیڈر ہیں، نوازشریف کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، بروز جمعہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، شہبازشریف کی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے قائدانہ صلاحیتیں لائق تحسین ہیں،وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوںمیں شاندار کارکردگی دکھائی ہے دونوں ملکوں کو تجارت اور معیشت کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے -انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگااوران میںمزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں - مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں -وزیر اعلی شہباز شریف نے انتھک محنت کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوںمیں شاندار کارکردگی دکھائی ہے - انہوںنے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے -